Meal Seç / Sure Seç

الْقَدْر Suresi

(URDU) QURAN


97 - الْقَدْر
        
1. بیشک ہم نے اس (قرآن) کو شبِ قدر میں اتارا ہے
2. اور آپ کیا سمجھے ہیں (کہ) شبِ قدر کیا ہے
3. شبِ قدر (فضیلت و برکت اور اَجر و ثواب میں) ہزار مہینوں سے بہتر ہے
4. اس (رات) میں فرشتے اور روح الامین (جبرائیل) اپنے رب کے حکم سے (خیر و برکت کے) ہر امر کے ساتھ اترتے ہیں
5. یہ (رات) طلوعِ فجر تک (سراسر) سلامتی ہے
KURAN uygulamasını telefonunuza siz de yükleyin: