Meal Seç / Sure Seç

الْمَاعُوْن Suresi

(URDU) QURAN


107 - الْمَاعُوْن
        
1. کیا آپ نے اس شخص کو دیکھا جو دین کو جھٹلاتا ہے
2. تو یہ وہ شخص ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے (یعنی یتیموں کی حاجات کو ردّ کرتا اور انہیں حق سے محروم رکھتا ہے)
3. اور محتاج کو کھانا کھلانے کی ترغیب نہیں دیتا (یعنی معاشرے سے غریبوں اور محتاجوں کے معاشی اِستحصال کے خاتمے کی کوشش نہیں کرت
4. پس افسوس (اور خرابی) ہے ان نمازیوں کے لئے
5. جو اپنی نماز (کی روح) سے بے خبر ہیں (یعنی انہیں محض حقوق اﷲ یاد ہیں حقوق العباد بھلا بیٹھے ہیں)
6. وہ لوگ (عبادت میں) دکھلاوا کرتے ہیں (کیونکہ وہ خالق کی رسمی بندگی بجا لاتے ہیں اور پسی ہوئی مخلوق سے بے پرواہی برت رہے ہیں)
7. اور وہ برتنے کی معمولی سی چیز بھی مانگے نہیں دیتے
KURAN uygulamasını telefonunuza siz de yükleyin: