Meal Seç / Sure Seç

النَّبَا Suresi

(URDU) QURAN


78 - النَّبَا
        
1. یہ لوگ آپس میں کس (چیز) سے متعلق سوال کرتے ہیں
2. (کیا) اس عظیم خبر سے متعلق (پوچھ گچھ کر رہے ہیں)
3. جس کے بارے میں وہ اختلاف کرتے ہیں
4. ہرگز (وہ خبر لائقِ انکار) نہیں! وہ عنقریب (اس حقیقت کو) جان جائیں گے
5. (ہم) پھر (کہتے ہیں: اختلاف و انکار) ہرگز (درست) نہیں! وہ عنقریب جان جائیں گے
6. کیا ہم نے زمین کو (زندگی کے) قیام اور کسب و عمل کی جگہ نہیں بنایا
7. اور (کیا) پہاڑوں کو (اس میں) ابھار کر کھڑا (نہیں) ک
8. اور (غور کرو) ہم نے تمہیں (فروغِ نسل کے لئے) جوڑا جوڑا پیدا فرمایا (ہے)
9. اور ہم نے تمہاری نیند کو (جسمانی) راحت (کا سبب) بنایا (ہے)
10. اور ہم نے رات کو (اس کی تاریکی کے باعث) پردہ پوش بنایا (ہے)
11. اور ہم نے دن کو (کسبِ) معاش (کا وقت) بنایا (ہے)
12. اور (اب خلائی کائنات میں بھی غور کرو) ہم نے تمہارے اوپر سات مضبوط (طبقات) بنائے
13. اور ہم نے (سورج کو) روشنی اور حرارت کا (زبردست) منبع بنای
14. اور ہم نے بھرے بادلوں سے موسلادھار پانی برسای
15. تاکہ ہم اس (بارش) کے ذریعے (زمین سے) اناج اور سبزہ نکالیں
16. اور گھنے گھنے باغات (اگائیں)
17. (ہماری قدرت کی ان نشانیوں کو دیکھ کر جان لو کہ) بیشک فیصلہ کا دن (قیامت بھی) ایک مقررہ وقت ہے
18. جس دن صور پھونکا جائے گا تو تم گروہ در گروہ (اﷲ کے حضور) چلے آؤ گے
19. اور آسمان (کے طبقات) پھاڑ دیئے جائیں گے تو (پھٹنے کے باعث گویا) وہ دروازے ہی دروازے ہو جائیں گے
20. اور پہاڑ (غبار بنا کر فضا میں) اڑا دیئے جائیں گے، سو وہ سراب (کی طرح کالعدم) ہو جائیں گے
21. بیشک دوزخ ایک گھات ہے
22. (وہ) سرکشوں کا ٹھکانا ہے
23. وہ ختم نہ ہونے والی پے در پے مدتیں اسی میں پڑے رہیں گے
24. نہ وہ اس میں (کسی قسم کی) ٹھنڈک کا مزہ چکھیں گے اور نہ کسی پینے کی چیز کا
25. سوائے کھولتے ہوئے گرم پانی اور (دوزخیوں کے زخموں سے) بہتی ہوئی پیپ کے
26. (یہی ان کی سرکشی کے) موافق بدلہ ہے
27. اس لئے کہ وہ قطعًا حسابِ (آخرت) کا خوف نہیں رکھتے تھے
28. اور وہ ہماری آیتوں کو خوب جھٹلایا کرتے تھے
29. اور ہم نے ہر (چھوٹی بڑی) چیز کو لکھ کر محفوظ کر رکھا ہے
30. (اے منکرو!) اب تم (اپنے کئے کا) مزہ چکھو (تم دنیا میں کفر و سرکشی میں بڑھتے گئے) اب ہم تم پر عذاب ہی کو بڑھاتے جائیں گے
31. بیشک پرہیزگاروں کے لئے کامیابی ہے
32. (ان کے لئے) باغات اور انگور (ہوں گے)
33. اور جواں سال ہم عمر دوشیزائیں (ہوں گی)
34. اور (شرابِ طہور کے) چھلکتے ہوئے جام (ہوں گے)
35. وہاں یہ (لوگ) نہ کوئی بے ہودہ بات سنیں گے اور نہ (ایک دوسرے کو) جھٹلانا (ہوگ
36. یہ آپ کے رب کی طرف سے صلہ ہے جو (اعمال کے حساب سے) کافی (بڑی) عطا ہے
37. (وہ) آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے (سب) کا پروردگار ہے، بڑی ہی رحمت والا ہے (مگر روزِ قیامت اس کے رعب و جلال کا عالم یہ ہوگا کہ) اس سے بات کرنے کا (مخلوقات میں سے) کسی کو (بھی) یارا نہ ہوگ
38. . جس دن جبرائیل (روح الامین) اور (تمام) فرشتے صف بستہ کھڑے ہوں گے، کوئی لب کشائی نہ کر سکے گا، سوائے اس شخص کے جسے خدائے رحمان نے اِذنِ (شفاعت) دے رکھا تھا اور اس نے (زندگی میں تعلیماتِ اسلام کے مطابق) بات بھی درست کہی تھی
39. یہ روزِ حق ہے، پس جو شخص چاہے اپنے رب کے حضور (رحمت و قربت کا) ٹھکانا بنا لے
40. بلا شبہ ہم نے تمہیں عنقریب آنے والے عذاب سے ڈرا دیا ہے، اس دن ہر آدمی ان (اعمال) کو جو اس نے آگے بھیجے ہیں دیکھ لے گا، اور (ہر) کافر کہے گا: اے کاش! میں مٹی ہوتا (اور اس عذاب سے بچ جات
KURAN uygulamasını telefonunuza siz de yükleyin: