Meal Seç / Sure Seç

التَّکْوِيْر Suresi

(URDU) QURAN


81 - التَّکْوِيْر
        
1. جب سورج لپیٹ کر بے نور کر دیا جائے گا
2. اور جب ستارے (اپنی کہکشاؤں سے) گر پڑیں گے
3. اور جب پہاڑ (غبار بنا کر فضا میں) چلا دیئے جائیں گے
4. اور جب حاملہ اونٹنیاں بے کار چھوٹی پھریں گی (کوئی ان کا خبر گیر نہ ہوگا)
5. اور جب وحشی جانور (خوف کے مارے) جمع کر دیئے جائیں گے
6. جب سمندر اور دریا (سب) ابھار دیئے جائیں گے
7. اور جب روحیں (بدنوں سے) ملا دی جائیں گی
8. اور جب زندہ دفن کی ہوئی لڑکی سے پوچھا جائے گا
9. کہ وہ کس گناہ کے باعث قتل کی گئی تھی
10. اور جب اَعمال نامے کھول دیئے جائیں گے
11. اور جب سماوی طبقات کو پھاڑ کر اپنی جگہوں سے ہٹا دیا جائے گا
12. اور جب دوزخ (کی آگ) بھڑکائی جائے گی
13. اور جب جنت قریب کر دی جائے گی
14. ہر شخص جان لے گا جو کچھ اس نے حاضر کیا ہے
15. تو میں قَسم کھاتا ہوں ان (آسمانی کرّوں) کی جو (ظاہر ہونے کے بعد) پیچھے ہٹ جاتے ہیں
16. جو بلا روک ٹوک چلتے رہتے ہیں (پھر ظاہر ہو کر) چھپ جاتے ہیں
17. اور رات کی قَسم جب اس کی تاریکی جانے لگے
18. اور صبح کی قَسم جب اس کی روشنی آنے لگے
19. بیشک یہ (قرآن) بڑی عزت و بزرگی والے رسول کا (پڑھا ہوا) کلام ہے
20. جو (دعوتِ حق، تبلیغِ رسالت اور روحانی استعداد میں) قوت و ہمت والے ہیں (اور) مالکِ عرش کے حضور بڑی قدر و منزلت (اور جاہ و عظمت) والے ہیں
21. (تمام جہانوں کے لئے) واجب الاطاعت ہیں (کیونکہ ان کی اطاعت ہی اللہ کی اطاعت ہے)، امانت دار ہیں (وحی اور زمین و آسمان کے سب اُلوہی رازوں کے حامل ہیں)
22. اور (اے لوگو!) یہ تمہیں اپنی صحبت سے نوازنے والے (محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دیوانے نہیں ہیں (جو فرماتے ہیں وہ حق ہوتا ہے)
23. اور بیشک انہوں نے اس (مالکِ عرش کے حُسنِ مطلق) کو (لامکاں کے) روشن کنارے پر دیکھا ہے٭o ٭ یہ ترجمہ حضرت عبد اللہ بن عباس، انس بن مالک، عکرمہ، ابو سلمہ، ضحّاک، ابو العالیہ، حسن، کعب الاحبار، شریک بن عبد اللہ اور شعبی و غیرھم رضی اللہ عنھم کے اَقوال پر کیا گیا ہے جنہیں بخاری، مسلم، ترمذی، ابن جریر، بغوی اور کئی ائمہ حدیث نے روایت کیا ہے اور کثیر ائمہ تفسیر نے بھی اسے اختیار کیا ہے۔
24. اور وہ (یعنی نبئ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) غیب (کے بتانے) پر بالکل بخیل نہیں ہیں (مالکِ عرش نے ان کے لئے کوئی کمی نہیں چھوڑی)
25. اور وہ (قرآن) ہرگز کسی شیطان مردود کا کلام نہیں ہے
26. پھر (اے بدبختو!) تم (اتنے بڑے خزانے کو چھوڑ کر) کدھر چلے جا رہے ہو
27. یہ (قرآن) تو تمام جہانوں کے لئے (صحیفۂ) نصیحت ہے
28. تم میں سے ہر اس شخص کے لئے (اس چشمہ سے ہدایت میسر آسکتی ہے) جو سیدھی راہ چلنا چاہے
29. اور تم وہی کچھ چاہ سکتے ہو جو اللہ چاہے جو تمام جہانوں کا رب ہے
KURAN uygulamasını telefonunuza siz de yükleyin: