Meal Seç / Sure Seç

الشَّمْس Suresi

(URDU) QURAN


91 - الشَّمْس
        
1. سورج کی قَسم اور اس کی روشنی کی قَس
2. اور چاند کی قَسم جب وہ سورج کی پیروی کرے (یعنی اس کی روشنی سے چمکے)
3. اور دن کی قَسم جب وہ سورج کو ظاہر کرے (یعنی اسے روشن دکھائے)
4. اور رات کی قَسم جب وہ سورج کو (زمین کی ایک سمت سے) ڈھانپ لے
5. اور آسمان کی قَسم اور اس (قوت) کی قَسم جس نے اسے (اذنِ الٰہی سے ایک وسیع کائنات کی شکل میں) تعمیر ک
6. اور زمین کی قَسم اور اس (قوت) کی قَسم جو اسے (امرِ الٰہی سے سورج سے کھینچ دور) لے گئی
7. اور انسانی جان کی قَسم اور اسے ہمہ پہلو توازن و درستگی دینے والے کی قَس
8. پھر اس نے اسے اس کی بدکاری اور پرہیزگاری (کی تمیز) سمجھا دی
9. بیشک وہ شخص فلاح پا گیا جس نے اس (نفس) کو (رذائل سے) پاک کر لیا (اور اس میں نیکی کی نشو و نما کی)o
10. اور بیشک وہ شخص نامراد ہوگیا جس نے اسے (گناہوں میں) ملوث کر لیا (اور نیکی کو دبا دیا)
11. ثمود نے اپنی سرکشی کے باعث (اپنے پیغمبر صالح علیہ السلام کو) جھٹلایا
12. جبکہ ان میں سے ایک بڑا بد بخت اٹھا
13. ان سے اﷲ کے رسول نے فرمایا: اﷲ کی (اس) اونٹنی اور اس کو پانی پلانے (کے دن) کی حفاظت کرن
14. تو انہوں نے اس (رسول) کو جھٹلا دیا، پھر اس (اونٹنی) کی کونچیں کاٹ ڈالیں تو ان کے رب نے ان کے گناہ کی وجہ سے ان پر ہلاکت نازل کر دی، پھر (پوری) بستی کو (تباہ کر کے عذاب میں سب کو) برابر کر دی
15. اور اﷲ کو اس (ہلاکت) کے انجام کا کوئی خوف نہیں ہوتا
KURAN uygulamasını telefonunuza siz de yükleyin: