Meal Seç / Sure Seç

الزِّلْزَال Suresi

(URDU) QURAN


99 - الزِّلْزَال
        
1. جب زمین اپنے سخت بھونچال سے بڑی شدت کے ساتھ تھرتھرائی جائے گیo
2. اور زمین اپنے (سب) بوجھ نکال باہر پھینکے گیo
3. اور انسان (حیران و ششدر ہو کر) کہے گا: اسے کیا ہوگیا ہے
4. اس دن وہ اپنے حالات خود ظاہر کر دے گی
5. اس لئے کہ آپ کے رب نے اس کے لئے تیز اشاروں (کی زبان) کو مسخر فرما دیا ہوگ
6. اس دن لوگ مختلف گروہ بن کر (جدا جدا حالتوں کے ساتھ) نکلیں گے تاکہ انہیں ان کے اَعمال دکھائے جائیں
7. تو جس نے ذرہ بھر نیکی کی ہوگی وہ اسے دیکھ لے گا
8. اور جس نے ذرہ بھر برائی کی ہوگی وہ اسے (بھی) دیکھ لے گا
KURAN uygulamasını telefonunuza siz de yükleyin: