(URDU) QURAN SURE SEÇİNİZ
(URDU) QURAN |
| 100 - الْعَادِيَات |
|
| 1. | (میدانِ جہاد میں) تیز دوڑنے والے گھوڑوں کی قَسم جو ہانپتے ہیںo |
| 2. | پھر جو پتھروں پر سُم مار کر چنگاریاں نکالتے ہیں |
| 3. | پھر جو صبح ہوتے ہی (دشمن پر) اچانک حملہ کر ڈالتے ہیں |
| 4. | پھر وہ اس (حملے والی) جگہ سے گرد و غبار اڑاتے ہیں |
| 5. | پھر وہ اسی وقت (دشمن کے) لشکر میں گھس جاتے ہیں |
| 6. | بیشک انسان اپنے رب کا بڑا ہی ناشکرا ہے |
| 7. | اور یقیناً وہ اس (ناشکری) پر خود گواہ ہےo |
| 8. | اور بیشک وہ مال کی محبت میں بہت سخت ہےo |
| 9. | تو کیا اسے معلوم نہیں جب وہ (مُردے) اٹھائے جائیں گے جو قبروں میں ہیںo |
| 10. | اور (راز) ظاہر کر دیئے جائیں گے جو سینوں میں ہیںo |
| 11. | بیشک ان کا رب اس دن ان (کے اعمال) سے خوب خبردار ہوگاo |