1. |
رات کی قَسم جب وہ چھا جائے (اور ہر چیز کو اپنی تاریکی میں چھپا لے) |
2. |
اور دن کی قَسم جب وہ چمک اٹھے |
3. |
اور اس ذات کی (قَسم) جس نے (ہر چیز میں) نر اور مادہ کو پیدا فرمای |
4. |
بیشک تمہاری کوشش مختلف (اور جداگانہ) ہے |
5. |
پس جس نے (اپنا مال اﷲ کی راہ میں) دیا اور پرہیزگاری اختیار کیo |
6. |
اور اس نے (اِنفاق و تقوٰی کے ذریعے) اچھائی (یعنی دینِ حق اور آخرت) کی تصدیق کی |
7. |
تو ہم عنقریب اسے آسانی (یعنی رضائے الٰہی) کے لئے سہولت فراہم کر دیں گے |
8. |
اور جس نے بخل کیا اور (راہِ حق میں مال خرچ کرنے سے) بے پروا رہا |
9. |
اور اس نے (یوں) اچھائی (یعنی دینِ حق اور آخرت) کو جھٹلای |
10. |
تو ہم عنقریب اسے سختی (یعنی عذاب کی طرف بڑھنے) کے لئے سہولت فراہم کر دیں گے (تاکہ وہ تیزی سے مستحقِ عذاب ٹھہرے) |
11. |
اور اس کا مال اس کے کسی کام نہیں آئے گا جب وہ ہلاکت (کے گڑھے) میں گرے گا |
12. |
بیشک راہِ (حق) دکھانا ہمارے ذمہ ہے |
13. |
اور بیشک ہم ہی آخرت اور دنیا کے مالک ہیں |
14. |
سو میں نے تمہیں (دوزخ کی) آگ سے ڈرا دیا ہے جو بھڑک رہی ہے |
15. |
جس میں انتہائی بدبخت کے سوا کوئی داخل نہیں ہوگ |
16. |
جس نے (دینِ حق کو) جھٹلایا اور (رسول کی اطاعت سے) منہ پھیر لیا |
17. |
اور اس (آگ) سے اس بڑے پرہیزگار شخص کو بچا لیا جائے گا |
18. |
جو اپنا مال (اﷲ کی راہ میں) دیتا ہے کہ (اپنے جان و مال کی) پاکیزگی حاصل کرے |
19. |
اور کسی کا اس پر کوئی احسان نہیں کہ جس کا بدلہ دیا جا رہا ہو |
20. |
مگر (وہ) صرف اپنے ربِ عظیم کی رضا جوئی کے لئے (مال خرچ کر رہا ہے) |
21. |
اور عنقریب وہ (اﷲ کی عطا سے اور اﷲ اس کی وفا سے) راضی ہو جائے گ |