Meal Seç / Sure Seç

الْفَجْر Suresi

(URDU) QURAN


89 - الْفَجْر
        
1. اس صبح کی قَسم (جس سے ظلمتِ شب چھٹ گئی)
2. اور دس (مبارک) راتوں کی قَسم
3. اور جفت کی قَسم اور طاق کی قَسم
4. اور رات کی قسم جب گزر چلے (مراد ہر شب ہے یا بطورِ خاص شبِ مزدلفہ یا شبِ قدر)
5. بیشک ان میں عقل مند کے لئے بڑی قسم ہے
6. کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ آپ کے رب نے (قومِ) عاد کے ساتھ کیسا (سلوک) کیا؟
7. (جو اہلِ) اِرم تھے (اور) بڑے بڑے ستونوں (کی طرح دراز قد اور اونچے محلات) والے تھے
8. جن کا مثل (دنیا کے) ملکوں میں (کوئی بھی) پیدا نہیں کیا گ
9. اور ثمود (کے ساتھ کیا سلوک ہوا) جنہوں نے وادئ (قری) میں چٹانوں کو کاٹ (کر پتھروں سے سینکڑوں شہروں کو تعمیر کر) ڈالا تھا
10. اور فرعون (کا کیا حشر ہوا) جو بڑے لشکروں والا (یا لوگوں کو میخوں سے سزا دینے والا) تھا
11. (یہ) وہ لوگ (تھے) جنہوں نے (اپنے اپنے) ملکوں میں سرکشی کی تھی
12. پھر ان میں بڑی فساد انگیزی کی تھی
13. تو آپ کے رب نے ان پر عذاب کا کوڑا برسای
14. بیشک آپ کا رب (سرکشوں اور نافرمانوں کی) خوب تاک میں ہے
15. مگر انسان (ایسا ہے) کہ جب اس کا رب اسے (راحت و آسائش دے کر) آزماتا ہے اور اسے عزت سے نوازتا ہے اور اسے نعمتیں بخشتا ہے تو وہ کہتا ہے: میرے رب نے مجھ پر کرم فرمای
16. لیکن جب وہ اسے (تکلیف و مصیبت دے کر) آزماتا ہے اور اس پر اس کا رزق تنگ کرتا ہے تو وہ کہتا ہے: میرے رب نے مجھے ذلیل کر دیا
17. یہ بات نہیں بلکہ (حقیقت یہ ہے کہ عزت اور مال و دولت کے ملنے پر) تم یتیموں کی قدر و اِکرام نہیں کرتے
18. اور نہ ہی تم مسکینوں (یعنی غریبوں اور محتاجوں) کو کھانا کھلانے کی (معاشرے میں) ایک دوسرے کو ترغیب دیتے ہو
19. اور وراثت کا سارا مال سمیٹ کر (خود ہی) کھا جاتے ہو (اس میں سے افلاس زدہ لوگوں کا حق نہیں نکالتے)
20. اور تم مال و دولت سے حد درجہ محبت رکھتے ہو
21. یقیناً جب زمین پاش پاش کر کے ریزہ ریزہ کر دی جائے گی
22. اور آپ کا رب جلوہ فرما ہوگا اور فرشتے قطار در قطار (اس کے حضور) حاضر ہوں گے
23. اور اس دن دوزخ پیش کی جائے گی، اس دن انسان کو سمجھ آجائے گی مگر (اب) اسے نصیحت کہاں (فائدہ مند) ہوگی
24. وہ کہے گا: اے کاش! میں نے اپنی (اس اصل) زندگی کے لئے (کچھ) آگے بھیج دیا ہوتا (جو آج میرے کام آتا)
25. سو اس دن نہ اس کے عذاب کی طرح کوئی عذاب دے سکے گ
26. اور نہ اس کے جکڑنے کی طرح کوئی جکڑ سکے گ
27. اے اطمینان پا جانے والے نفس
28. تو اپنے رب کی طرف اس حال میں لوٹ آکہ تو اس کی رضا کا طالب بھی ہو اور اس کی رضا کا مطلوب بھی (گویا اس کی رضا تیری مطلوب ہو اور تیری رضا اس کی مطلوب)
29. پس تو میرے (کامل) بندوں میں شامل ہو جا
30. اور میری جنتِ (قربت و دیدار) میں داخل ہو جا
KURAN uygulamasını telefonunuza siz de yükleyin: