(URDU) QURAN SURE SEÇİNİZ
(URDU) QURAN |
| 99 - الزِّلْزَال |
|
| 1. | جب زمین اپنے سخت بھونچال سے بڑی شدت کے ساتھ تھرتھرائی جائے گیo |
| 2. | اور زمین اپنے (سب) بوجھ نکال باہر پھینکے گیo |
| 3. | اور انسان (حیران و ششدر ہو کر) کہے گا: اسے کیا ہوگیا ہے |
| 4. | اس دن وہ اپنے حالات خود ظاہر کر دے گی |
| 5. | اس لئے کہ آپ کے رب نے اس کے لئے تیز اشاروں (کی زبان) کو مسخر فرما دیا ہوگ |
| 6. | اس دن لوگ مختلف گروہ بن کر (جدا جدا حالتوں کے ساتھ) نکلیں گے تاکہ انہیں ان کے اَعمال دکھائے جائیں |
| 7. | تو جس نے ذرہ بھر نیکی کی ہوگی وہ اسے دیکھ لے گا |
| 8. | اور جس نے ذرہ بھر برائی کی ہوگی وہ اسے (بھی) دیکھ لے گا |