(URDU) QURAN SURE SEÇİNİZ
(URDU) QURAN |
| 95 - التِّيْن |
|
| 1. | انجیر کی قَسم اور زیتون کی قَسم |
| 2. | اور سینا کے (پہاڑ) طور کی قَس |
| 3. | اور اس امن والے شہر (مکہ) کی قَس |
| 4. | بیشک ہم نے انسان کو بہترین (اعتدال اور توازن والی) ساخت میں پیدا فرمایا ہے |
| 5. | پھر ہم نے اسے پست سے پست تر حالت میں لوٹا دی |
| 6. | سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے تو ان کے لئے ختم نہ ہونے والا (دائمی) اجر ہے |
| 7. | پھر اس کے بعد کون ہے جو آپ کو دین (یا قیامت اور جزا و سزا) کے بارے میں جھٹلاتا ہے |
| 8. | کیا اﷲ سب حاکموں سے بڑا حاکم نہیں ہے |