(URDU) QURAN SURE SEÇİNİZ
(URDU) QURAN |
| 104 - الْهُمَزَة |
|
| 1. | ہر اس شخص کے لئے ہلاکت ہے جو (روبرو) طعنہ زنی کرنے والا ہے (اور پسِ پشت) عیب جوئی کرنے والا ہے |
| 2. | (خرابی و تباہی ہے اس شخص کے لئے) جس نے مال جمع کیا اور اسے گن گن کر رکھتا ہے |
| 3. | وہ یہ گمان کرتا ہے کہ اس کی دولت اسے ہمیشہ زندہ رکھے گی |
| 4. | ہرگز نہیں! وہ ضرور حطمہ (یعنی چورا چورا کر دینے والی آگ) میں پھینک دیا جائے گا |
| 5. | اور آپ کیا سمجھے ہیں کہ حطمہ (چورا چورا کر دینے والی آگ) کیا ہے |
| 6. | (یہ) اﷲ کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے |
| 7. | جو دلوں پر (اپنی اذیت کے ساتھ) چڑھ جائے گیo |
| 8. | بیشک وہ (آگ) ان لوگوں پر ہر طرف سے بند کر دی جائے گیo |
| 9. | (بھڑکتے شعلوں کے) لمبے لمبے ستونوں میں (اور ان لوگوں کے لئے کوئی راہِ فرار نہ رہے گی) |