(URDU) QURAN SURE SEÇİNİZ
(URDU) QURAN |
| 109 - الْکَافِرُوْن |
|
| 1. | آپ فرما دیجئے: اے کافرو! |
| 2. | میں ان (بتوں) کی عبادت نہیں کرتا جنہیں تم پوجتے ہو |
| 3. | اور نہ تم اس (رب) کی عبادت کرنے والے ہو جس کی میں عبادت کرتا ہوں |
| 4. | اور نہ (ہی) میں (آئندہ کبھی) ان کی عبادت کرنے والا ہوں جن (بتوں) کی تم پرستش کرتے ہو |
| 5. | اور نہ (ہی) تم اس کی عبادت کرنے والے ہو جس (رب) کی میں عبادت کرتا ہوں |
| 6. | (سو) تمہارا دین تمہارے لئے اور میرا دین میرے لئے ہے |