(URDU) QURAN SURE SEÇİNİZ
(URDU) QURAN |
113 - الْفَلَق |
1. | آپ عرض کیجئے کہ میں (ایک) دھماکے سے انتہائی تیزی کے ساتھ (کائنات کو) وجود میں لانے والے رب کی پناہ مانگتا ہوں |
2. | ہر اس چیز کے شر (اور نقصان) سے جو اس نے پیدا فرمائی ہےo |
3. | اور (بالخصوص) اندھیری رات کے شر سے جب (اس کی) ظلمت چھا جائے |
4. | اور گرہوں میں پھونک مارنے والی جادوگرنیوں (اور جادوگروں) کے شر سے |
5. | اور ہر حسد کرنے والے کے شر سے جب وہ حسد کرے |