(URDU) QURAN SURE SEÇİNİZ
(URDU) QURAN |
| 101 - الْقَارِعَة |
|
| 1. | (زمین و آسمان کی ساری کائنات کو) کھڑکھڑا دینے والا شدید جھٹکا اور کڑک |
| 2. | وہ (ہر شے کو) کھڑ کھڑا دینے والا شدید جھٹکا اور کڑک کیا ہے |
| 3. | اور آپ کیا سمجھے ہیں کہ (ہر شے کو) کھڑ کھڑا دینے والے شدید جھٹکے اور کڑک سے مراد کیا ہےo |
| 4. | (اس سے مراد) وہ یومِ قیامت ہے جس دن (سارے) لوگ بکھرے ہوئے پروانوں کی طرح ہو جائیں گےo |
| 5. | اور پہاڑ رنگ برنگ دھنکی ہوئی اُون کی طرح ہو جائیں گے |
| 6. | پس وہ شخص کہ جس (کے اعمال) کے پلڑے بھاری ہوں گے |
| 7. | تو وہ خوش گوار عیش و مسرت میں ہوگا |
| 8. | اور جس شخص کے (اعمال کے) پلڑے ہلکے ہوں گے |
| 9. | تو اس کا ٹھکانا ہاویہ (جہنم کا گڑھا) ہوگ |
| 10. | اور آپ کیا سمجھے ہیں کہ ہاویہ کیا ہے |
| 11. | (وہ جہنم کی) سخت دہکتی آگ (کا انتہائی گہرا گڑھا) ہے |