(URDU) QURAN SURE SEÇİNİZ
(URDU) QURAN |
94 - الْإِنْشِرَاح |
1. | کیا ہم نے آپ کی خاطر آپ کا سینہ (انوارِ علم و حکمت اور معرفت کے لئے) کشادہ نہیں فرما دی |
2. | اور ہم نے آپ کا (غمِ امت کا وہ) بار آپ سے اتار دیا |
3. | جو آپ کی پشتِ (مبارک) پر گراں ہو رہا تھا |
4. | اور ہم نے آپ کی خاطر آپ کا ذکر (اپنے ذکر کے ساتھ ملا کر دنیا و آخرت میں ہر جگہ) بلند فرما دی |
5. | سو بیشک ہر دشواری کے ساتھ آسانی (آتی) ہے |
6. | یقیناً (اس) دشواری کے ساتھ آسانی (بھی) ہے |
7. | پس جب آپ (تعلیمِ امت، تبلیغ و جہاد اور ادائیگیِ فرائض سے) فارغ ہوں تو (ذکر و عبادت میں) محنت فرمایا کری |
8. | اور اپنے رب کی طرف راغب ہو جایا کریں |