(URDU) QURAN SURE SEÇİNİZ
(URDU) QURAN |
| 107 - الْمَاعُوْن |
|
| 1. | کیا آپ نے اس شخص کو دیکھا جو دین کو جھٹلاتا ہے |
| 2. | تو یہ وہ شخص ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے (یعنی یتیموں کی حاجات کو ردّ کرتا اور انہیں حق سے محروم رکھتا ہے) |
| 3. | اور محتاج کو کھانا کھلانے کی ترغیب نہیں دیتا (یعنی معاشرے سے غریبوں اور محتاجوں کے معاشی اِستحصال کے خاتمے کی کوشش نہیں کرت |
| 4. | پس افسوس (اور خرابی) ہے ان نمازیوں کے لئے |
| 5. | جو اپنی نماز (کی روح) سے بے خبر ہیں (یعنی انہیں محض حقوق اﷲ یاد ہیں حقوق العباد بھلا بیٹھے ہیں) |
| 6. | وہ لوگ (عبادت میں) دکھلاوا کرتے ہیں (کیونکہ وہ خالق کی رسمی بندگی بجا لاتے ہیں اور پسی ہوئی مخلوق سے بے پرواہی برت رہے ہیں) |
| 7. | اور وہ برتنے کی معمولی سی چیز بھی مانگے نہیں دیتے |