(URDU) QURAN SURE SEÇİNİZ
(URDU) QURAN |
97 - الْقَدْر |
1. | بیشک ہم نے اس (قرآن) کو شبِ قدر میں اتارا ہے |
2. | اور آپ کیا سمجھے ہیں (کہ) شبِ قدر کیا ہے |
3. | شبِ قدر (فضیلت و برکت اور اَجر و ثواب میں) ہزار مہینوں سے بہتر ہے |
4. | اس (رات) میں فرشتے اور روح الامین (جبرائیل) اپنے رب کے حکم سے (خیر و برکت کے) ہر امر کے ساتھ اترتے ہیں |
5. | یہ (رات) طلوعِ فجر تک (سراسر) سلامتی ہے |